نئی دہلی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسٹار کھلاڑی مچل مارش کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
19 نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی شہر علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بھیجی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جائے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا نے آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے ورلڈ کپ کے بعد کی ٹرافی کے پوز پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور مارش کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
اروشی روتیلا نے مچل مارش کی تصویر اپنی انسٹا گرام سٹوری پر پوسٹ کر کے مچل مارش کو ٹیگ کر کے لکھا کہ مچل مارش بھائی، ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے کچھ احترام دکھائیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ مچل ارش نے صرف کول نظر آنے کیلئے اپنے پاؤں اس کے اوپر رکھے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.