بلاول بھٹو اور زرداری کی سوچ اور عمر میں فرق ہے اختلاف نہیں، وہ ناراض نہیں جو آصف زرداری انہیں منانے جائیں: پیپلز پارٹی

82

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی زرداری سے کسی ناراضی کا سوال ہی نہیں پیدا ہو تا ہے۔ پی پی پی کے سینیئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے پی پی پی قیادت کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے سوشل میڈیا پر اپنی پروفائل تصویر تبدیل کی یہ کوئی بڑی بات نہیں، بلاول کا دبئی جانا بھی معمول کی بات ہے۔

 

نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے بعد اپنے بچوں کو بہت محنت سےاور کمال سے پالا ہے ان کے بچے ان سے ناراض نہیں ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑھا لکھا سیاسی خاندان ہے ان دونوں کی سوچ میں فرق ہو سکتا ہے لیکن ناراضی کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

 

میزبان نصراللہ کے سوال پر کہ انتخابی مہم میں بلاول اور آصف زرداری کا انٹرویو  بہت مختلف ہے، بلاول نے جارحانہ انداز میں مہم کر رہے ہیں اور زرداری صاحب بہت دھیمے اور نگران حکومت کو قبول بھی کر رہے ہیں جبکہ انتخابات بھی شفاف ہوتے نظر آ رہے ہیں انہیں۔ جس پر مولا بخش کا کہنا تھا کہ یہ عمروں کا فرق ہو سکتا ہے۔ جدیدزمانے کے سیاسی تقاضے اور سوچ الگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کے دو حصے ہیں دونوں کے سربراہ آصف زرداری ہے اس میں نقطہ نگاہ کا فرق ہو سکتا ہے لیکن اس کو اختلاف کا رنگ نہٰیں دینا چایئے۔

 

دوسری جانب  پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فیصل کریم کنڈی نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو اور آصف زرداری جمعے کو دبئی گئے ہیں،بلاول 30 نومبر کو یومِ تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار بلاول بھٹو ہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ  زرداری صاحب نے انٹرویو کسی کے کہنے پر نہیں، اپنی خواہش پر دیا، والدین کیلئے بچے بڑے ہو جائیں تو بھی بچے ہی ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین ہیں، پارٹی فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.