پی ٹی آئی احتجاج: خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کو سرکاری وسائل کے استعمال سے روکنے کی ہدایت

137

 

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کو سرکاری وسائل کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج میں کسی بھی صورت میں سرکاری مشینری، ملازمین یا وسائل کا استعمال نہ کیا جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا کہ احتجاج کے دوران سرکاری پیسہ یا فنڈز کی شمولیت کو بھی روکا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، جسے پارٹی نے "فائنل کال” قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی احتجاجی تیاریوں کے ساتھ حکومت بھی اسلام آباد میں احتجاج روکنے کے لیے اپنے انتظامات کر رہی ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو سختی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

تبصرے بند ہیں.