پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا

99

 

راولپنڈی: محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے، جو 26 نومبر تک جاری رہے گی۔ یہ اقدام پی ٹی آئی کے احتجاج اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے دو، دو ونگز اور جہلم میں ایک کمپنی تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی 22 نومبر سے شروع ہو کر تاحکم ثانی جاری رہے گی، جب کہ جہلم میں رینجرز کی تعیناتی 22 سے 27 نومبر تک کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے، اور راولپنڈی میں 26 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.