پاکستان انڈر 19 کی افغانستان انڈر 19 کے خلاف 13 رنز سے کامیابی

100

دبئی:دبئی میں ہونے والے سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے افغانستان انڈر 19 کو 13 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 244 رنز کا ہدف دیا۔

جس میں شاہ زیب نے 78 اور عثمان خان نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ افغانستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 46.4 اوورز میں 231 رنز بنا سکی۔

 

پاکستان کے علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تبصرے بند ہیں.