نیویارک :ڈونلڈ ٹرمپ اگر دوبارہ صدر بنے تو کیا تاریخی کام کریں گے ؟، امریکی میڈیا نے دوٹوک بتادیا ۔ امریکی میڈیا نے ٹرمپ کی پالیسی کو واضح بتادیا کہ وہ اگر دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین کے خلاف تاریخی آپریشن ہوگا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیرقانونی تارکین کو کیمپوں میں رکھ کر بے دخل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو ہر سال لاکھوں افراد کو ملک بدر کیا جائے گا۔ واضح رہےکہ عشروں سے امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد بھی بے دخل کئے جائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پھر سے پابندی لگانا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ متعدد بیماریوں کو بنیاد بناکر بھی لوگوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائدکرینگے۔
تبصرے بند ہیں.