ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر بے قابو

128

 

کراچی: پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کےپہلے روز  انٹر بینک میں ڈالر مزید 69 پیسے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت  284.31 روپے سے بڑھ کر 285 روپے ہو گئی۔

 

 

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  ڈالر کا بھاؤ 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو گیا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے سے بڑھ کر 286 روپے کا ہوگیا۔

 

دوسری جانب کاروباری ہفتے کےپہلے روز انڈیکس میں مثبت رجحان  برقرار ہے ۔

 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 203 پوائٹنس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 53 ہزار 326 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

تبصرے بند ہیں.