سانحہ مستونگ، اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

46

کوئٹہ:سانحہ مستونگ کی وجہ سے اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے

 

 

 

افسوسناک سانحے کے پیش نظر آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
اتحاد اہلسنت کی اپیل پر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیاہے۔ ہڑتال کے موقع

 

 

 

 

پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ اس وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

 

 

 

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.