رہائی کے بعد پرویز الہی ایم پی او تھری کے تحت دوبارہ گرفتار

63

لاہور :چودھری پرویز الہی کو دوبارہ گرفتار کرلیاگیا ہے۔ چودھری پرویز الہی کو کینال روڈ سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا۔ اسلام آباد پولیس چودھری پرویز الہی کو گرفتار کرکے اسلام آبا د روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی کو ایم پی او تھری کے تحت گرفتار کیاگیا ۔

آج صبح لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے مرکزی صدر پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے بھی روک دیاتھا اور ان کی رہائی کا حکم دیاتھا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کے معاملے میں نیب اور پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوئے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کی رہائی کا حکم ملنے کے بعد نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کر دیا جبکہ پولیس افسران پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے نیب ٹیم کو کہتےرہے۔

اس موقع پر نیب کی جانب سے انکار پر پولیس اور نیب کے اہلکار آپس میں الجھ پڑے تھے۔ نیب آفیسر کا کہنا تھا کہ پولیس کی وجہ سے گالیاں ہم نہیں سن سکتے۔بعد ازاں نیب آفیسر کی ہدایت پر نیب ٹیم کے افسران و اہلکار لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہوگئے تھے۔
تاہم اب پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی کو اسلام آباد پولیس لاہور سے گرفتار کرکے اسلام آباد وروانہ ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.