کوئٹہ: بلوچستان کی پانچ رکنی نگران کابینہ نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھا لیا ۔نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر عبدالولی کاکڑ نے اراکین سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں پرنس احمد علی ، زبیر جمالی،امجد رشید، جان اچکزئی اور عبدالقادر بلوچ شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ ، سابق اراکین اسمبلی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
تبصرے بند ہیں.