ٹیکسلا، کرشنگ کے دوران دھماکہ، پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا،ایک مزدور جاں بحق

42

 

ٹیکسلا: ٹیکسلا میں کرشنگ کے دوران دھماکے کی وجہ سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا ۔ ا س سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ٹیکسلا کے نواحی علاقے کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران دھماکے سے پہاڑ کا ایک حصہ سرک گیا، جس میں 1 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

 

ٹیکسلا کے علاقہ کھوئی میرا میں کرشنگ کے دوران پہاڑ سرکنے کے مقام پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا میں پہاڑی تودہ گرنے کے باعث مشینری ملبے تلے دب گئی تھی، حادثے میں ایک مزدور جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے۔

 

واقعے کے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت ہسپتال منتقل کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.