ایکس پرو (TweetDeck) : مفت سہولت ختم، اب ادائیگی کرنا پڑے گی

36

سان فارانسسکو: ایکس نے اپنی مقبول تھرڈ پارٹی ایپ، TweetDeck (جسے اب XProکہا جاتا ہے ) کے لیے ایک پے وال متعارف کرایا ہے.  صارفین کو ایپ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بلیو سبسکرپشن کی ضرورت ہو گی۔

 

TweetDeck جسے اب X Pro  کہا جاتا ہے،  باضابطہ طور پر ایک ادا شدہ سروس بن گئی ہے۔ اب اس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ادئیگی کرنا پڑے گی۔

 

X نے جولائی میں اعلان کیا کہ Tweet Deck اگست سے صرف "تصدیق شدہ” اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہوگا۔  3 جولائی کو، کمپنی نے باضابطہ طور پر TweetDeck کو ایک پریمیم سروس میں منتقل کرنے کا اعلان کیا اور 30 دن کی منتقلی کی مدت دی  تھی۔

 

اب ایکس نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ TweetDeck اب ایک ادا شدہ فیچر بن گیا ہے۔

 

 

TweetDeck، ایک مقبول پروگرام جو صارفین کو ایک ساتھ متعدد اکاؤنٹس اور صارفین کی فہرستوں کی نگرانی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔  اس کو بڑے پیمانے پر کاروبار اور خبر رساں اداروں کے ذریعے مواد کی آسانی سے نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

TweetDeck  جو پہلے مفت فراہم کیا جاتا تھا ا س  کے لیے چارج کرنا  ٹویٹر کی آمدنی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.