اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر امریکی سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں درج ہوا ہے۔
انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری ایف آئی اے آفس پہنچے، انہیں سائفر تحقیقات میں جے آئی ٹی کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.