کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبریں کی ان کے منیجر کی جانب سے تردید کر دی گئی۔
بابر اعظم کے منیجر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کپتان کی نومبر میں شادی کی خبر جعلی قرار دے دی۔
اس حوالے سے بابرعظم کے منیجر کا کہنا تھا کہ کپتان کی نومبر میں شادی کی خبر مکمل طور پر جعلی ہے۔ درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بھی ایک ’خبر‘ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ برائے مہربانی غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔
The earth-shattering news of Kaptaan Babar Azam's wedding in November is completely fake. In fact, this is a ‘news’ for even him and his family. Kindly avoid sharing the unverified news. Thank you 🙏
— Saya Corporation (@SayaCorps) August 15, 2023
تاہم نہ صرف بابر اعظم کے مینجر بلکہ ان کے والد کی طرف سے بھی ان خبروں کی تردید آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں پی سی بی کے نمائندے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بھی نومبر میں بیٹے کی شادی کی خبروں کی تردیدکی ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں بیٹے کی شادی میں کوئی جلدی نہیں، بابر اعظم کی توجہ ابھی صرف کرکٹ پر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر کے مداحوں کو ان کی شادی کیلئے مزید ایک سال انتظار کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم کے قریبی دوست نے ان کی شادی کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیاتھا کہ ان کی فیملی ورلڈ کپ کے بعد رواں سال نومبر میں شادی کا ارادہ رکھتی ہےکہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد شادی کردی جائے۔
تبصرے بند ہیں.