شہباز شریف سے کہا تھا ایسا  نگران وزیر اعظم مت لائیے گا  جو  ملک کو جمہوریت کا قبرستان بنا دے: سابق حکومت کے اتحادی کا کاکڑ کے نام پر سخت رد عمل

134

اسلام آباد: سابق حکومت کے اتحادی اختر مینگل نے کہا  کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم کے لیے کسی ایسے نام پر اتفاق مت کیجئے گا جس کے دور میں ملک جمہوریت کا قبرستان بن جائے۔

 

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ انہوں نے انوار الحق کاکڑ کے بطور نگران وزیر اعظم تقرری پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو خط لکھا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاکڑ کی سیاسی پرورش فوج کی گود میں ہوئی ہے اور وہ تمام فیصلے اسی کے مطابق کریں گے۔

 

اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ کاکڑ کا نام کس طاقت ور حلقے سے آیا اور اس پر اتفاق کیسے ہو گیا۔

 

جبکہ پروگرام کے میزبان حامد میر کا کہنا تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگران وزیر اعظم قائد حز ب اقتدار اور قائد حزب اختلاف دونوں کے لیے بریکنگ نیوز تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.