لاہور: سینئر صحافی سلیم صافی نے صدرمملکت عارف علوی کی طرف سے قومی اسمبلی کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے”جعلی اور ناجائز اسمبلی کو جعلی صدر نے تحلیل کردیا ۔ یا اللہ پھر پاکستان کی تاریخ میں ایسی جعلی اسمبلی نہ لانا” ۔ آمین
جعلی اور ناجائز اسمبلی کو جعلی صدر نے تحلیل کردیا ۔ یا اللہ پھر پاکستان کی تاریخ میں ایسی جعلی اسمبلی نہ لانا ۔ آمین https://t.co/DNICfw6hb1
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) August 9, 2023
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی توڑنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی گئی تھی، جس میں صدر سے عبوری حکومت تشکیل دینے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔
نگران وزیراعظم کا نام آج فائنل ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کی تعیناتی تک وزیراعظم رہیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج ملیں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ آئین کی رو سے ہمارے پاس مشاورت کیلئے تین دن ہیں۔
تبصرے بند ہیں.