دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست کو فروخت کیے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹکٹوں کی فروخت سے پہلے، شائقین کو 15 اگست سے https://www.cricketworldcup.com/register کے ذریعے اپنی دلچسپی کا اندراج کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے وہ پہلے ٹکٹ کی خبریں وصول کر سکیں گےجس سے ان کو ورلڈ کپ میں اپنی نشست کو محفوظ بنانے میں مددمل سکے گی۔
ایک اور اہم تبدیلی یہ ہے کہ ای ٹکٹ کا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ شائقین باکس آفس کاؤنٹرز سے ہی ٹکٹ خرید سکیں گے.
Mark your calendars 🗓
The dates for the sale of #CWC23 tickets are out 🤩
Don't forget to check out the updated schedule 👉 https://t.co/vS2aYD0zTk pic.twitter.com/BiZHm6vjLo
— ICC (@ICC) August 10, 2023
ٹکٹیں درج ذیل تاریخوں پر مرحلہ وار فروخت ہوں گی:
25 اگست – غیر ہندوستانی وارم اپ میچ اور تمام غیر ہندوستانی ایونٹ کے میچ
30 اگست – گوہاٹی اور ترویندرم میں ہندوستان کے میچ
31 اگست – چنئی، دہلی اور پونے میں انڈیا کے میچ
1 ستمبر – دھرم شالہ، لکھنؤ اور ممبئی میں ہندوستان کے میچ
2 ستمبر – بنگلورو اور کولکتہ میں ہندوستان کے میچ
3 ستمبر – احمد آباد میں ہندوستان کے میچ
15 ستمبر – سیمی فائنل اور فائنل
آئی سی سی کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے تمام کروڑوں شائقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی کا اندراج کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ ٹکٹوں کی خبریں حاصل کرنے والے پہلے لوگوں میں سے ایک ہیں اور کرکٹ کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
آئی سی سی نے کرکٹ ایونٹ کے میچ کا اپ ڈیٹ شیڈول بھی جاری کر دیاہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول میں درج ذیل فکسچر کے ساتھ ترمیم کر دی گئی ہے جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے:
10 اکتوبر – انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – دھرم شالہ
10 اکتوبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا – حیدرآباد
12 اکتوبر – آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ – لکھنؤ
13 اکتوبر – نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش – چنئی
14 اکتوبر – ہندوستان بمقابلہ پاکستان – احمد آباد
15 اکتوبر – انگلینڈ بمقابلہ افغانستان – دہلی
11 نومبر – آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش – پونے
11 نومبر – انگلینڈ بمقابلہ پاکستان – کولکتہ
12 نومبر – ہندوستان بمقابلہ نیدرلینڈ – بنگلورو
Updated fixtures have been revealed for #CWC23 👀
Details 👉 https://t.co/P8w6jZmVk5 pic.twitter.com/u5PIJuEvDl
— ICC (@ICC) August 9, 2023
تبصرے بند ہیں.