توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت موخر

57

 

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق طبیعت ناسازی کے باعث آج رخصت پر ہونگے جس کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحال کرنے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکے گی۔

 

چیف جسٹس عامر فاروق نے   طبیعت ناسازی کے باعث عدالت کے تمام مقدمات کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حقِ دفاع بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا۔

 

یاد رہے ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا۔ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ سے درخواست پر فیصلہ ہونے سے پہلے ہی حتمی فیصلہ دیدیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.