تحریک انصاف نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی

56

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پرویز ختک کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔

 

پی ٹی آئی کی طرف سے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی کی گئی۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کر کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے کے الزام میں وضاحت طلب کی تھی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پرویز خٹک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ نوٹس کے 7 دن کے اندر پارٹی مخالف اقدام پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

تبصرے بند ہیں.