پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، نگران وزیراعلی کے نام کے لیے اپوزیشن لیڈر کو سامنے آنا پڑے گا: مراد علی شاہ

119

 

اسلام آباد : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کاکہنا ہےکہ  پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے تو دو ماہ اور پہلے ختم ہوتو تین ماہ میں الیکشن ہونے ہیں۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کی اس بات کی تردید کی کہ اپنی مرضی کا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  اگر حلیم عادل شیخ گرفتار ہوتے ہیں تو  اسمبلی آنا چاہیں تووہ آسکتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ اسمبلی آئیں اور اس بارے میں ثبوت دیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہوتاہے۔اپوزیشن لیڈر اپنا آئینی کردار اداکریں اور عدالتیں موجود ہیں ا ن کاسامنا کریں۔حلیم عادل شیخ پتہ نہیں کہاں سے ویڈیو پیغام دیتے رہتے ہیں۔ اس وجہ سے کہ میں ڈر رہا ہوں کہ مجھے گرفتار کرکیاجائے آئین اس  کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ مجھے بطور وزیر اعلی سندھ بھی عدالت سے استثنی نہیں ملا تھا۔ نگران وزیراعلی کے نام کے لیے اپوزیشن لیڈر کو سامنے آنا پڑے گا۔نو مئی کی رات شارع فیصل وار زون کا منظر پیش کررہا تھا۔

سندھ میں  ہمارے پاس اساتذہ کی کمی کا مسئلہ تھا۔ ہم نے 60 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرت کیے۔ سندھ میں دوبڑے سیلاب آئے، کورونا کامسئلہ رہا۔ بلدیاتی انتخابات ڈیڑھ سال چلتے رہے۔ ان مسائل کی وجہ سے تعلیم کے پروگرام  مکمل نہیں ہوئے۔ ہم اپنی پولیس کی استداد بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ حل ہو، اس حوالے سے میں نے کافی کام کیا ہے۔کچے کے علاقے میں پولیس کی استداد بڑھانے پر کام کررہے ہیں ۔سندھ میں جبری گمشدگیاں کنٹرول کیوں نہیں ہورہیں، اس پر انہوں نے کہاکہ یہ مسئلہ ضرور حل ہونا چاہئے او ریہ ہے۔ سندھ حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، طریقہ ہے کہ سندھ پولیس کے پاس آئیں اور انکوائری ہو اوراس کے بعد ہی مسئلہ حل ہوگا۔

متاثرین سیلاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے لیے16  ارب ڈالر کی اسسمنٹ ہوئی تھی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دورے کیے اور کہا کہ متاثرین کوگھر بناکر دینے ہیں۔ وفاق کا بھی شکرگزار ہوں ،کچھ رقم اس سال ملی اور کچھ اگلے برس ملے گی۔ہم رقم کا زیادہ تر حصہ ارینج کرچکے ہیں۔سندھ حکومت پارٹی قیادت کی سربراہی میں کام کررہی ہے۔کوسٹل ہائی وے کے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں تاکہ سمندر زمین کو اپنے اندر نہ لے جاسکے۔ ہم نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو ذہن میں رکھ کر ہی آگے ڈویلپمنٹ کام کرنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.