190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی 4 جولائی کو نیب میں طلب 

46

 

راولپنڈی : نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلب کرتے ہوئے دونوں کو 4 جولائی کو دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی دفتر پیش ہونے کے لیے طلبی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 

نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی گذشتہ دونوں پیشیوں پر نیب میں ہیش نہیں ہوئے تھے۔

 

طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی 4 جولائی کو نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

 

نیب نے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کو 26 جون کو طلب کررکھا تھا۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی کو نیب میں شامل تفتیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ نیب نے درخواست منظور کرتے ہوئے 4 جولائی کو چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا ہے۔

 

یاد رہے گذشتہ روز بشری بی بی نے بھی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ وہ 4 جولائی کو شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.