تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

160

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی، تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

 

 

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

 

تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہیں ہو سکے، عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

 

 

پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے لیے دی جانے والی درخواست کے مطابق دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.