کراچی والوں کو طوفان سے براہ راست اب تک کوئی خطرہ نہیں: شیری رحمان

171

لاہور: پی پی رہنما شیری رحمان نے سمندری طوفان بپر جوائے کے حوالے سے کہا کہ میتیں اٹھانے سے بہتر ہے کہ نقل مقانی کرکے جانیں بچائی جائیں۔

 

انہوں نے نجی ٹی وی میں سمندری طوفان بپر جوائے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ طوفان کا لوگوں میں خوف پھیلنا فطری ہے۔ طوفان بپر جوائے نے کیٹی بندر سے ٹکرانا ہے۔

 

کراچی والوں کو طوفان سے براہ راست اب تک کوئی خطرہ نہیں ہے ۔طوفان بلوچستان سے ہٹ کر سندھ کی طرف جارہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کیٹی بندر میں لوگوں کے انخلا کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ نقل مکانی کروانے کے لیے سختی کرنا پڑی تو کریں گے ۔

 

حکومت نے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، کیٹی بندر، ٹھٹہ اور بدین متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر گاہ سے طوفان ضرور ٹکرائے گا، لوگ جگہ خالی کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں لیکن ان کی زندگیاں عزيز ہیں، انہيں زبردستی نکالیں گے۔

 

 

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سیلاب کےمتاثرین تاحال مشکلات کا شکار تھے اب یہ آ گیا، تمام ریسکیو مشن اور تمام اداروں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے، حکومت این ڈی ایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.