سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس کے فیصلے سے منسلک؟،مفتاح اسماعیل نے کیا کہا؟

57

اسلام آباد:ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہناہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ کو چھوڑ دیا تو میں بھی چھوڑ دوں گا۔

 

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلٹس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا سیاسی مستقبل کا فیصلہ شاہد خاقان عباسی کے فیصلے سے منسلک ہے۔ شاہد خاقان عباسی جس جماعت میں ہوں گے میں بھی اسی کا حصہ بنوں گا۔ شاہد خاقان عباسی ایک سمجھدار انسان ہیں، غلط فیصلے نہیں کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری طور پر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرنا ہوگا، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ ڈیفالٹ کا ہے، آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے پر اکتوبر، نومبر تک ڈیفالٹ کے خدشات ہیں، روپے کی قدر کو ڈی ویلیو ہونے دیں اس کو نہ روکیں۔

 

انہوں نے کہاکہ نگران سیٹ کے حوالے سے میرے بارے میں پھیلائی جانے والی باتیں میں بھی سن رہا ہوں، نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی آفر نہیں دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.