پاکستان کے لیے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں:مشتاق احمد

32

کراچی:سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کاکہنا ہے کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قوم کے نام ملکی صورتحال پر پیغام دیا اور کہا اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں۔

یہ ملک پاکستان ہمارا ہے۔ یہ موقع ہے سب کو چاہیے مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر سب کو پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے۔ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں یہ ہماری فوج عظیم فوج ہے ان کی بہت قربانیاں ہیں۔ سب اداروں کی عزت کریں۔

اس وقت ہمیں قوم ہو کر پاکستان کے لیے سوچنا ہے اللّٰہ کو راضی کرنا ہے۔ سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں نفرتیں بھول جائیں۔ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے، اس سے گزارش ہے پاکستان کے لیے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔

تبصرے بند ہیں.