اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کے طور پر موصول ہوئی ہے اور چین سے ملنے والی اس رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔
State Bank of Pakistan has received today in its account from Chinese Bank ICBC US $ 500 million. It will shore up forex reserves of Pakistan.
AlhamdoLilah! https://t.co/dIHmfBLlvD— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 17, 2023
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیش رفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.