کراچی: سکھر کی مقامی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کو اداروں کی تضحیک کے الزام میں نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مریم نواز کو 10 مارچ کوطلب کر لیا، اس کے علاوہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن، ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم اور ایس ایس پی سکھرکو بھی طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سکھر کے ضلعی صدر ظہیربابر نے (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے جلسے میں تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بات کی، انہوں نے عوام کو اداروں کے خلاف اوربغاوت پر اکسانے کوشش کی۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.