گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط

42

اسلام آباد: گوادر کے نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط، سی پیک کے تحت چینی گرانٹ سے تعمیر پاک-چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کورسز کروائے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو گوادر بزنس سینٹر میں ہوئی۔   تقریب میں گوادر یونیورسٹی کے  طلباء ، COPHC،  GPA کے حکام نے  شرکت کی۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی، گوادر پورٹ اتھارٹی ،  یونیورسٹی آف گوادر، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نوجوانوں کو چھ ماہ کے مختصر کورسز مفت کرائیں گے۔  گوادر کے ہزاروں نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

معاہدے کے مطابق، PCT & VI اور GPA کی موجودہ نئی عمارت میں تدریس، دفتر اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جگہوں اور معاون سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔  پاکستان کے قوانین اور ضوابط کے مطابق متعلقہ طریقہ کار کو سنبھالنے کے لیے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون بھی کرے گا۔

یہ پی سی ٹی اور وی آئی کے قابل طلباء کی انٹرن شپ اور ترجیحی ملازمت کے لیے COPHC کے ساتھ بھی تعاون بھی برقرار رکھے گا۔ گوادر یونیورسٹی اس ادارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلانے کی ذمہ دار ہوگی۔  یہ روزانہ کے انتظام، تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں، آپریٹنگ اخراجات کے لیے GPA کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.