لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ نے چیلنج کیا ہے کہ پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 ارکان پورے کر لے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ 188 ارکان کی بات کرنے والی پنجاب حکومت کے پاس آج اجلاس میں 140 سے زیادہ ارکان نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تعداد تین غیر حاضر ارکان کے باوجود تعداد 176 تھی ، پنجاب حکومت اسمبلی میں 188 اراکین پورے کر لے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
یاد رہے کہ آج کے اجلاس کیلئے پنجاب اسمبلی میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے احتجاج پر انہیں اندر جانے کی اجازت ملی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ بے سود رہا اور حکومت نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بجائے 21 بل منظور کروائے جبکہ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس منگل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔
اس کے بعد یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ پہنچا تھا جہاں اعلیٰ عدالت نے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر بحال کیا تھا اور اب اس کیس پر سماعت کل 11 جنوری کو ہو گی۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.