مونس الٰہی اور راسخ الٰہی کے نام ای سی ایل میں شامل

74

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بیٹوں کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے پر ایف ائی اے نے پرویز الٰہی کے صاحبزادوں مونس الٰہی اور راسخ الٰہی سمیت 9 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دئیے ہیں۔ 
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی جانب سے اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی سمیت مذکورہ 9 افراد 30 دن تک ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔
ایف آئی اے کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں سائرہ انور، ارم امین، تحریم الٰہی، زہرہ الٰہی، ارشد اقبال اور سنبل ریحان شامل ہیں جبکہ فہرست میں فرحان خان ،قیصر اقبال بھٹی کے نام بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.