ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے ملتان پہنچ گئی ہیں۔ ملتان میں دھند کے باعث دونوں ٹیموں کو تین گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد سے ملتان کیلئے روانہ ہونا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیمیں ملتان پہنچیں تو انہیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا، دونوں ٹیمیں بدھ سے ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
تبصرے بند ہیں.