اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کر دیا ہے، انہوں نے 24 نومبر کو ترکیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 نومبر کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں اہم تقرری کے علاوہ دیگر امور پر بھی تبادلہ کیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنا دورہ ترکیہ ملتوی کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.