اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے جس میں 6 سینئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر حکومت مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی اور ان میں سے کسی ایک نام کا بطور آرمی چیف انتخاب کرے گی۔
آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 3 کے مطابق ملک کے وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی کریں گے۔
دوسری جانب حکومت نے اہم تعیناتی اور دیگر ملکی سیاسی صورت حال پر غور کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 23 نومبر کی شام طلب کر لیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.