رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 11 ارب ڈالر سے تجاوز

23

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ۔ 
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر برآمدات میں کمی ہوئی، ماہانہ بنیاد پر 3.07 اور سالانہ بنیادپر 3.77 فیصد برآمدات کم ہوئیں، ماہ اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔ 
رواں مالی سال کے 4 ماہ میں برآمدات 9 ارب 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات کا حجم 21 ارب ڈالر رہا، جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 26.59 فیصد کم ہوا۔ 
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 11 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تا اکتوبر درآمدات 16.21 فیصد کم ہوئیں۔ 

تبصرے بند ہیں.