بیجنگ :وزیراعظم شہباز شریف دوروزہ سرکاری دورہ پر چین پہنچ گئے ہیں ۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکارہ دورہ پر چین پہنچ گئے ہیں، چین کے اعلی حکام نے بیجنگ ایئرپورٹ پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ۔وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر چین گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف دور ہ کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ،دوںوں ممالک کے قائدین سڑیٹیجک کارپوریشن پارٹنرشپ کا جائزہ بھی لیں گے ،علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.