حکومت الیکشن سے فراری اور مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے: شیخ رشید

26

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، الیکشن سے فراری حکومت مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’حکومت کا ریڈ زون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے۔ ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں، 4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کیلئے تاریخی استقبال کریں گے۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’حکومت الیکشن سے فراری ہے، مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے۔ جو حقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کیلئے الیکشن کروائیں۔ عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔ ایف آئی اے میری گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ 31 اکتوبر کو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔‘ 

تبصرے بند ہیں.