برسبین: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دی گابا برسبین میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نجم الحسین شنتو کی عمدہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنائے۔
نجم الحسین شنتو نے 55 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے جبکہ لٹن داس 14، شکیب الحسن 23، عفیف حسین 29، مصدق حسین 7، نورالحسن 1 اور یاسر علی 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ انگراوا اور بلیسنگ موزارابانی نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جبکہ سکندر رضا اور سین ولیمز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.