واشنگٹن : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اینٹونیٹ سائیہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو دی جانے والی شاندار مدد پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔
Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar held a very productive meeting with Ms. Antoinette Sayeh, Deputy MD IMF. Minister thanked the IMF for excellent support extended to Pakistan for macroeconomic stabilization and assured of the Govt's commitment to implement IMF program. pic.twitter.com/fWDXAfR84z
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) October 13, 2022
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے امریکا میں ہیں۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.