کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماءمحمد کامران خان ٹیسوری کو گورنر سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (i) کے تحت دی ہے۔
واضح رہے گورنر سندھ کا عہدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےع رہنماءعمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
تبصرے بند ہیں.