پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی 20 میچز میں شائقین کرکٹ کی سٹیڈیم میں ریکارڈ حاضری

42

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونے والے چار ٹی 20 میچز میں تماشائیوں نے ریکارڈ نمبر میں سٹیڈیم کا رخ کر کے سیریز کو مزید یادگار بنا دیا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق چار میچز میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 26 ہزار 550 تماشائیوں نے سٹیڈیم کا رخ کیااور چھکوں، چوکوں کی برسات سے لطف اندوز ہوئے۔ 
پی سی بی کے مطابق کراچی میں ہونے والے میچز کا مجموعی ٹرن آؤٹ 95.3 فیصد رہا اور اس کے علاوہ گیٹ منی سے ایک کروڑ 30 لاکھ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دئیے گئے، پی سی بی نے اس سپورٹ پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کے ساتھ 7 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے اور اب سیریز کے بقیہ تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے دونوں ٹیمیں لاہور پہنچی چکی ہیں۔ 

تبصرے بند ہیں.