اسلام آباد : تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے تیاری مکمل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سےنمٹنے کیلئے پارٹی کی مرکزی اور مقامی قیادت کی فہرستیں تیار کرلی ہیں، اسلام آباد پولیس کے آپریشنز ڈویژن کو قیدی وینز مہیا کردی گئیں ہیں ۔
ناغوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ایمبولینسز کو الرٹ جاری کردیا گیا ۔ زرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے ۔ کسان دھرنے اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.