پی سی بی کا پاکستان جونیئر لیگ کے تمام میچز لاہور میں کراونے کا فیصلہ

23

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق میچز  6 اکتوبر سے شروع ہوں گے ،ایونٹ کا افتتاحی میچ گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز کے درمیان کھیلا جائے گا،  لیگ کا فائنل 21 اکتوبر کو ہوگا۔ پہلے ایڈیشن کے فائنل سمیت تمام 19 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ سنگل لیگ ایونٹ ہوگا ۔ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ،  ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کر  یں گے، کرکٹ کی دنیا کے   لیجنڈز  کو ٹیموں کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ  پی سی بی نے اس سال پہلی پاکستان جونیئر لیگ کروانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ٹیموں اور کھلاڑیوں کا انتخاب  کرلیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.