انٹربینک میں ڈالر 227 روپے کا ہو گیا

127

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں آج 11 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 227 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں اور انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 روپے 38 پیسے کی واضح کمی کے بعد 227 روپے پر آ گیا ہے۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی آ رہی ہے جہاں یہ 10 روپے کی واضح کمی کے بعد 229 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا یہ سلسلہ گزشتہ چند دنوں سے جاری ہے اور گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 46 پیسے کمی کے ساتھ 238.38 روپے پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.