لاہور : پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے ارکان کو شامل نہ کیے جانے کے بعد پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ چودھری شجاعت کیمپ نے ق لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا ۔
نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی طرف سے کابینہ کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ق کے 10 ارکان اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔جس کے بعد ق لیگ کے ارکان کو پیغام دیا گیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دے کر دیکھ لیا۔پہلے بھی کہتے تھے عمران خان قابل اعتماد نہیں ۔
چودھری شجاعت کیمپ نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر واپس آجائیں۔ واپسی کا اشارہ دیں تو دوبارہ معاملات کو ٹھیک کیاجاسکتاہے ۔ آصف زرداری اورمسلم لیگ ن کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جاسکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.