پرویز الہٰی کے لیے بڑا اپ سیٹ ، پنجاب کابینہ سے ق لیگ آؤٹ

61

 

لاہور : وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے لئے بڑا اپ سیٹ ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کوکابینہ سے آؤٹ کردیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق پنجاب کابینہ کی تشکیل چند دن میں ہوجائے گی جس کے لیے عمران خان نے 18 رکنی کابینہ کی منظوری دیدی  ہے۔   اٹھارہ رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ مسلم لیگ قائد اعظم کا کابینہ میں ایک  رکن بھی شامل نہیں ۔

 

عمران خان کی جانب سے سے گزشتہ رات کابینہ کی لسٹ پنجاب قیادت کو موصول ہوگئی ہے۔  عمران خان نےعثمان بزدار کابینہ میں مسلم لیگ ق کو دی ہوئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ میاں محمود الرشید بلدیات، یاسمین راشد صحت ، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ کی وزرات ملنے کا امکان  ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد راس تعلیم ،راجہ بشارت پارلیمانی امور ،ہاشم جواں خزانہ ، خرم ورک کو قانون کی وزارت ملے گی۔ راجہ یاسرہمایوں ہائیرایجوکیشن، ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ کی وزارت دی جائے گی۔علی افضل ساہی، لطیف نذر گجر، محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان کو بھی وزیر بنانے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.