اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئے خصوصی دعا کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس دوران وزیراعظم نے لاپتہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرسے متعلق معلومات حاصل کیں۔
وزیراعظم نے واقعہ پر تشویش اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں اور دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کیلئے خصوصی دعا کریں، سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں ، یہ اپنے بھائی بہنوں کی خدمت کا وہ جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔
تبصرے بند ہیں.