وزیرِ اعظم ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے روانہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے

20

لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ بلوچستان کیلئے روانہ، وہ سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء سردار اسرار ترین ، مریم اورنگزیب ، مولانا عبدالواسع ، نوابزادہ شاہزین بگٹی ، وزیرِ مملکت محمد ہاشم نوتیزئی ، رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں ۔

 

وزیرِ اعظم کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اس کے بعد وزیرِ اعظم خشنوب اور ضلع قلع سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی کا دورہ کریں گے ۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان میں ہونے والے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

 

کراچی اور لسبیلہ کے مخیر حضرات نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اس وقت امداد اور بحالی کا کام شروع ہے جبکہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں تک اشیائے ضروریہ پہنچانے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ مخیر افراد بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ مخیر افراد کی جانب سے وندر، اوتھل اور سکن کے تین سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.