سی ٹی ڈی کی حیدر آباد میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار 

21

حیدر آباد: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے حیدر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں ظہیر بٹ اور صدرالدین کولاچی شامل ہیں، ظہیر بٹ 2014ءسے 2016ءتک دہشت گردی میں ملوث رہا ہے۔
سی ٹی ڈی سندھ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم صدر الدین دیسی ساختہ بم بنانے میں ملوث ہے، 2011ءمیں ابراہیم حیدری میں بم بنانے کے دوران دھماکے میں ملزم کی آنکھ ضائع ہوئی تھی۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم گمبٹ، لاڑکانہ اور مہڑ میں ریلوے ٹریک اور ٹرانسمیشن لائنز پر دھماکوں میں ملوث ہے جبکہ بم بنانے کے دوران دھماکے میں ملزم کا ایک ساتھی مارا بھی گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.