عمران خان کی احتجاج کی کال، پنجاب حکومت نے رینجرز طلب کرلی 

78

 

لاہور : ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق سے لاہور ،ملتان اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔

 

وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب حکومت نے درخواست دی ہے کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کی جائے ۔

 

واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج رات ہی عوام کو احتجاج کی کال دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.