لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز شریف وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کیلئے بڑی آزمائش ہے اور ان انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھو دی تو عام انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اگر اپنی ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا جبکہ اس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہو گی، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او کو کہا گیا ہے کہ مستقبل رزلٹ سے جڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے ڈرا کر ساتھ مانگا جارہا ہے۔ حمزہ سے پوچھ رہا ہوں حمزہ فاروق کو سرکاری گاڑی پر لاہور بلایا، کس چیز کا وعدہ کیا؟ یو سی لیول کے لوگوں کو اٹھا کر حمزہ سے ملاقات کروائی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.